پیرا فورس بھرتی عمل، میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
ڈی سی مظفرگڑھ کی زیر صدارت اجلاس، اہل امیدواروں کو مساوی مواقع دینے پر زور
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شفاف، میرٹ پر مبنی اور باصلاحیت افرادی قوت کی بھرتی یقینی بنانے کیلئے پیرا فورس میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کی بھرتی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے کی۔ اس موقع پر امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار، میرٹ، شفافیت اور بھرتی کے تمام قانونی تقاضوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے ہدایت کی کہ بھرتی کا عمل مکمل غیر جانبداری، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ اہل اور مستحق امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔اجلاس کے دوران سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر حافظ خورشید ملک نے بھرتی کے طریقہ کار، مراحل اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں گے اور میرٹ و شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شفاف بھرتی کے عمل سے اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی اور عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments