وہاڑی کالج میں روڈ سیفٹی پر آگاہی لیکچر

وہاڑی کالج میں روڈ سیفٹی پر آگاہی لیکچر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت ٹریفک پولیس نے کالج وہاڑی میں طلبہ و طالبات کو روڈ سیفٹی اور جوینائل لرنر پرمٹ کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک ظفر القدوس کی موجودگی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ، ذمہ دار شہری ہونے اور جوینائل لرنر پرمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور پولیس کی موبائل لائسنسنگ وین کے ذریعے موقع پر ہی اپنے جوینائل لرنر پرمٹ بھی حاصل کیے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ایسے آگاہی پروگراموں کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور محفوظ سفر کو فروغ دینا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...