جماعت اسلامی خواتین کی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی
پٹرولیم لیوی ختم، قیمتیں کم اور عوام کو فوری طور پر ریلیف دینے کا مطالبہ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، پٹرولیم لیوی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ناظمہ ضلع نسرین شکیل نے کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود، سابق امیر سید جاوید حسین شاہ، ملک مقصود اطہر اعوان اور راؤ عمر نفیس بھی موجود تھے ۔شرکاء نے حکومت کی معاشی پالیسیوں، پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پٹرولیم لیوی ختم کرے ، ایندھن کی قیمتوں میں کمی لائے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ مقررین نے کہا کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکلات سے دوچار کر دی ہے، اس لیے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments