جشن آزادی پر پرچم کشائی، کیک کاٹ کی تقریبات
پنجابی پختون اتحاد کی ملکی سلامتی اور استحکام وترقی کے لیے خصوصی دعائیں
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجابی پختون اتحاد پاکستان کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار اور بلدیہ ہال میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں۔تقریب میں چیئرمین پنجابی پختون اتحاد پاکستان خان عبدالغفار خان، ضلعی صدر سوشل میڈیا ٹیم مسلم لیگ (ن) میاں نیرب خورشید، چیف آفیسر بلدیہ ملک ساجد حسین، صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری طاہر شریف گجر اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ یوم آزادی قومی اتحاد، یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا دن ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments