بجلی بلوں پر ٹیکس ختم کیا جائے، صدف عادل
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور چیئرمین ٹائیگرز فورم چودھری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں شامل بھاری سیلز ٹیکس اور دیگر اضافی ٹیکسز نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بجلی کے بلوں پر عائد سیلز ٹیکس ختم کرے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں گھریلو صارفین، مزدور، کسان، تاجر اور ملازمت پیشہ افراد پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، جبکہ بجلی کے بھاری بل عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو چکے ہیں۔چودھری محمد صدف عادل جٹ نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں کے ساتھ بلوں میں شامل اضافی چارجز اور غیر ضروری ٹیکسز پر بھی نظرثانی کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments