بارشوں سے ٹرانسفارمر خرابی بجلی کی سپلائی معطل

بارشوں سے ٹرانسفارمر خرابی  بجلی کی سپلائی معطل

میلسی(نامہ نگار)ایکسین میپکو ڈویژن میلسی چوہدری محمد اکرم جاوید جٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے بجلی ٹرانسفارمرز میں فنی خرابی پیدا ہونے سے ٹرانسفارمرز خراب ہوئے ہیں۔

جس کی وجہ سے بجلی سپلائی میں عارضی تعطل پیدا ہوا ہے ۔موسم کی خرابی کے باوجود لائن سپرنٹنڈنٹس اور لائن سٹاف سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی سپلائی ممکن بنانے میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، عوم جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ایس ڈی اوز اور مجھے شکایات درج کرائیں فوری ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران واشنگ مشین،فریج اور استری جیسے برقی آلات کے استعمال میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...