کینٹ، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے نوسرباز پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر) کینٹ پولیس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنے والے نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کو نشتر ہسپتال سے سرفراز احمد نے بتایا کہ ایک شخص ڈاکٹر کا اوور آل کوٹ پہن کر وارڈ میں پھر رہا تھا اور اپنے آپ کو ڈاکٹر ظاہر کرکے لوگوں سے علاج معالجہ کے نام پر رقم کی ڈیمانڈ کررہا تھا جس کو سکیورٹی عملہ نے گرفتار کرلیا تصدیق کرنے پر ملزم نوید جعلی ڈاکٹر نکلا جسے حوالہ پولیس کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments