میاں چنوں، ذہنی معذور شخص پر تشدد کرنیوالے ملزم گرفتار

میاں چنوں، ذہنی معذور شخص پر تشدد کرنیوالے ملزم گرفتار

ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او نے نوٹس لیا، ملزموں کے خلاف مقدمہ درج

میاں چنوں(سٹی رپورٹر)تھانہ صدر میاں چنوں کے علاقہ 135/16 ایل میں ذہنی معذور شخص پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے میں انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دو افراد کی جانب سے ذہنی معذور شہری کے ہاتھ باندھ کر مبینہ تشدد کرتے دیکھا گیا۔

واقعہ کا علم ہوتے ہی تھانہ صدر میاں چنوں پولیس نے فوری کارروائی شروع کی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے ۔پولیس ٹیم نے قلیل وقت میں کارروائی کرتے ہوئے تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میاں چنوں میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے کہا کہ معذور اور کمزور افراد پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...