کبیروالا میں موٹر سائیکلوں کا تصادم، ایک شخص جاں بحق
حادثے میں دو افراد زخمی، ایک کو تشویشناک حالت میں نشتر منتقل کردیا گیا
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)کبیروالا نیو لاری اڈہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ موٹر سائیکلوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں 28 سالہ محمد منان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ تنویر اور 56 سالہ عبدالجبار سکنہ آلہ آباد کے نام سے ہوئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments