گھاس کاٹتے ٹوکہ مشین میں آنے سے شہری کا بازو کٹ گیا

گھاس کاٹتے ٹوکہ مشین میں  آنے سے شہری کا بازو کٹ گیا

ملتان(کرائم رپورٹر)گھاس کاٹتے ایک شخص کا ٹوکہ مشین سے بازو کٹ گیا نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بچ پھاٹک کے قریب جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے ایک افسوسناک حادثے میں 30 سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولنس اور موٹر بائیک ایمبولنس کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق محمد بلال ولد اللہ دتہ اپنے گھر میں ٹوکا مشین پر جانوروں کا چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا دایاں ہاتھ مشین میں آ گیا۔جس کے نتیجے میں بازو جسم سے علیحدہ ہو گیا۔ زخمی کی شناخت 30 سالہ محمد بلال ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...