لین دین کے تنازع پر فائرنگ، محنت کش محفوظ رہا
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ صدر کوٹ ادو کے علاقے موضع پرہاڑ غربی مستقل میں لین دین کے تنازع پر مسلح افراد نے محنت کش آصف مختیار کے گھر کے باہر مبینہ فائرنگ کردی، تاہم وہ محفوظ رہا۔
مدعی کے مطابق ملزم محمد وقاص کے ساتھ لین دین کا تنازع چلا آرہا تھا اور دونوں شٹرنگ کا کاروبار بھی کرتے تھے ۔ آصف مختیار اپنے کزنز محمد شعیب اور محمد فیاض کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ محمد وقاص، محمد دلاور عرف دلو بلوچ، محبوب عرف بولی بلوچ اور تین نامعلوم ساتھی موٹرسائیکلوں پر وہاں پہنچے اور اسے باہر بلایا۔ باہر آنے پر ملزمان نے مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ کی، بعد ازاں اہل علاقہ کے پہنچنے پر ہوائی فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments