جنکشن سے نوجوان کی موٹرسائیکل چوری، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے میں ریلوے جنکشن کے باہر سے فوٹوشوٹ کے لیے جانیوالے نوجوان کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔۔۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ بخشے والا موضع درگھ شرقی کے رہائشی منیر حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ وہ اپنے کزن محمد خلیل کے ہمراہ ہنڈا موٹرسائیکل پر کوٹ ادو جنکشن پہنچا۔ اس نے موٹرسائیکل جنکشن کے باہر کھڑی کی اور کزن کے ہمراہ فوٹوشوٹ کے لیے ریلوے جنکشن کے اندر چلا گیا۔ تقریباً 15 منٹ بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل اپنی جگہ موجود نہ تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments