آزادی پاکستان تقریری مقابلہ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم

آزادی پاکستان تقریری مقابلہ   پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا ) جامعہ دارالاسلامی میں آزادی پاکستان کے موضوع پر تقریری مقابلہ منعقد ہوا، جس میں 15 طلبہ نے حصہ لیا۔

 مقررین نے کہا کہ حقیقی آزادی کا تقاضا محبت، اتحاد، یگانگت، دیانتداری، برداشت اور ترقی کو فروغ دینا ہے ، جبکہ سابقہ رہنماؤں کی تقلید ملک و قوم کی خوشحالی کی ضامن ہے ، محمد ابوذر، محمد احمد اور عبدالوحید نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات نے ملی نغمے اور ترانے بھی پیش کیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...