مبینہ اشتعال انگیز پوسٹ، مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے فیس بک پر مبینہ مذہبی و اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں اسماعیل کھوسہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اے ایس آئی شوکت حسین کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق پولیس گشت و پڑتال جرائم میں مصروف تھی کہ سکیورٹی کانسٹیبل نے اطلاع دی کہ فیس بک اکاؤنٹ پر مذہبی و اشتعال انگیز نوعیت کے الفاظ پر مشتمل پوسٹ موجود ہے ۔ پولیس کے مطابق مزید پتہ جوئی پر معلوم ہوا کہ مذکورہ اکاؤنٹ مبینہ طور پر اسماعیل کھوسہ استعمال کرتا ہے ۔ پولیس نے پوسٹ کا سکرین شاٹ اور ڈیٹا محفوظ کرلیا۔ ملزم کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments