مائنر میں گندا پانی چھوڑنے پر شہری تشویش کا شکار

 مائنر میں گندا پانی چھوڑنے  پر شہری تشویش کا شکار

میلسی (نامہ نگار ) میلسی شہر سے گزرنے والی میلسی مائنر میں مبینہ طور پر گندا اور سیوریج کا پانی چھوڑے جانے جبکہ بعض مقامات پر نہری پانی کا بہاؤ روکنے یا بند کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔۔۔

 جس پر شہریوں اور زمینداروں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ شہریوں نے محکمہ انہار کے ایکسیئن کینال میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ مائنر کا فوری موقع پر معائنہ کرکے گندے پانی کی نکاسی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جہاں نہری پانی کا بہاؤ روکا گیا ہے اسے فوری بحال کیا جائے اور مائنر میں گندے پانی کا اخراج بند کرایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...