ربیع الاول کا مقدس ،رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ : نعیم اختر بھابھہ

 ربیع الاول کا مقدس ،رحمتوں اور  برکتوں والا مہینہ : نعیم اختر بھابھہ

میلسی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما، ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں والا ہے۔

 اس ماہ مبارک میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دونوں جہانوں کے لیے رحمت العالمین بن کر تشریف لائے ۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات اور سیرت طیبہ پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ محمد نعیم اختر بھابھہ نے مزید کہا کہ جشن عید میلادالنبی ؐشایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ نے امن، اخوت اور اتحاد کا درس دیا، جو تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...