جھنڈا لہراؤ، پودا لگاؤ مہم، شہریوں میں پودے تقسیم
ہر فرد ایک پودا ضرور لگائے اورنگہداشت بھی کرے :علی عمران کا خطاب
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) یوم آزادی کی مناسبت سے ادارہ تحفظ ماحول وہاڑی کے زیر اہتمام ‘‘جھنڈا لہراؤ، پودا لگاؤ، پاکستان ہرا بھرا بناؤ’’ کے عنوان سے خصوصی شجرکاری و پرچم تقسیم مہم کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ تحفظ ماحول علی عمران کی زیر نگرانی ہوئی، جس کا مقصد شہریوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر علی عمران اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر قرۃ العین نے شہریوں میں قومی پرچم اور پودے تقسیم کیے اور انہیں یوم آزادی کی خوشیاں منانے کے ساتھ پاکستان کو سرسبز، صاف اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر علی عمران نے کہا کہ پاکستان سے محبت کا تقاضا صرف قومی پرچم لہرانا نہیں بلکہ ماحول کو محفوظ بنانا اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز پاکستان تشکیل دینا بھی ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہر فرد ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی نگہداشت بھی کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments