پولیس بیٹے کے قاتلوں کیخلاف کارروائی سے گریزاں،رشیدشاہ
بچوں کی لڑائی پر ملزموں نے فائرنگ کرکے جاوید کو قتل ،2افراد کو زخمی کیاپولیس گولیوں کے خول اٹھا کرلے گئے ،مقدمہ درج نہیں کررہی، پریس کانفرنس
لودھراں(سٹی رپورٹر )بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے سے شروع ہونے والا معاملہ مبینہ پولیس کی غفلت کی وجہ سے قتل تک جا پہنچا ۔ملزم ہمارے گھر پر فائرنگ کرتے جس کی اطلاع ریسکیو 15پر دینے کے بعد پولیس گولیوں کے خول اور موٹر سائیکل بھی اٹھا کر لائی ۔تھانے میں درخواست دینے اور رشوت دینے کے باوجود پولیس نے مقدمہ درج کیا نہ ملزم گرفتار کئے جس کی وجہ سے ملزموں نے فائرنگ کر کے 2معصوم بیٹیوں کے بے گناہ باپ کو قتل اس کے چھوٹے بھائی اور پارٹنر کو زخمی کر دیا ۔پولیس نے تاحال نامزد ملزموں کو گرفتار نہیں کیا ہمیں بھی اپنی جانوں کا خطرہ ہے ۔وزیر اعلیٰ اور آئی جی پولیس ہمیں انصاف دینے کے علاوہ تحفظ فراہم کریں۔مقتول کی والدہ ،بیوہ ،اور ماموں کی بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپیل۔
تفصیل کے مطابق رشید حسین شاہ نے بتایا کہ یکم اگست کو میرا 11سالہ بیٹا حسن رضا جو کریانہ کی دکان پر کوئی چیز لینے گیا تو وہاں پر موجود ملزمان قاسم شاہ وغیرہ نے میرے بیٹے کو پکڑ کر کہا کہ تم کہیں نہیں جا سکتے وہ رونے لگا توقاسم شاہ نے اسے اٹھا کر اسے اچھالا تو وہ زمین پر گرا جس کے نتیجے میں اس کے دانت اور ناک کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ۔چند روز بعد ملزموں نے دوبارہ ہمارے گھر پر فائرنگ کی ۔ اگلے ہی روز ملزموں نے شام 6بجے پھر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں میرا نوجوان بیٹا جاوید شاہ فائرنگ کے نتیجے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ 13سالہ بیٹا مجاہد شاہ اور میرے بیٹ کا پارٹنر فہیم خان فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments