منشیات فروش کو دس سال قید، ایک لاکھ جرمانہ

 منشیات فروش کو دس  سال قید، ایک لاکھ جرمانہ

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) وہاڑی پولیس کی مؤثر تفتیش، مقدمہ کی پیروی اور ٹھوس شواہد کی بدولت عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 10 سال قید اور ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

 تھانہ صدر میلسی میں درج مقدمہ نمبر 803/25 میں ایڈیشنل سیشن جج میلسی محمد وارث جاوید نے مجرم ندیم ولد فیاض کو سزا سنائی۔ پولیس تھانہ صدر میلسی نے کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کی تھی۔ مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر محمد یعقوب نے کی جبکہ پولیس کی جانب سے مؤثر پیروی اور عدالت میں پیش کیے گئے ٹھوس شواہد کی بدولت جرم ثابت ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...