ایک ہی رات میں کئی وارداتیں، مقدمات درج

 ایک ہی رات میں کئی  وارداتیں، مقدمات درج

کوٹ ادو( نامہ نگار )کوٹ ادو سرکل میں چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ۔ ٹبہ مستقل شرقی کے رہائشی محمد اعجاز کے گھر کی چھت پھاڑ کر نامعلوم چور ایک تولہ سونا اور 50 ہزار روپے نقد لے گئے ۔

 ایم ایل 145 کے رہائشی محمد اشرف کے رقبے سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی، جبکہ وارڈ نمبر چار کے محمد عارف کے رقبے سے 65 ہزار روپے مالیت کی موٹر بجلی چوری کرلی گئی۔ موضع شادی خاں منڈا کے رہائشی رؤف احمد کے گھر کے باہر سے 70 ہزار روپے مالیت کا بکرا بھی چوری ہوگیا۔ موضع جھنجھن والی کے ثناء اللہ کے گھر سے ایک تولہ سونا اور پانچ ہزار روپے نقدی چوری کرلی گئی۔ کوٹ ادو سرکل پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...