17 پٹواریوں کے تبادلے ، احکامات جاری
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے تحصیل کہروڑپکا کے 17 پٹواریوں کے تبادلے کرتے ہوئے انہیں مختلف مواضعات میں تعینات کردیا۔
تفصیل کے مطابق علی رضا عربی ، گوہر عباس ، رضوان علی ، محمد ساجد ، عبدالجبار ، محمد فیصل ، محمد مشتاق ، محمد اویس ، محمد ندیم ، جنید ابراہیم ، سجاد حسین عبدالبنیب ،عبدالقیوم ،علی رضا ، عزیز احمد ، عاطف اور عبدالخالق کے تبادلے کر دئیے گئے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے جونیئر کلرک غلام حیدر کو ریڈر تحصیلدار سے رجسٹریشن کلرک کہروڑپکا اور فہیم قادر کو رجسٹریشن کلرک سے ریڈر تحصیلدار تعینات کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments