وہاڑی : پراپرٹی ایکٹ کے تحت 64 کیسز کی سکروٹنی

وہاڑی : پراپرٹی ایکٹ کے تحت 64 کیسز کی سکروٹنی

اراضی، اور دکانوں کے تنازعات کی جانچ، سفارشات ٹربیونل کو بھجوانے کا فیصلہ

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموایبل پراپرٹی ایکٹ کے تحت سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈی پی او تصور اقبال، اے ڈی سی ریونیو صبا سحر، اسسٹنٹ کمشنرز انعم اکرم، جواد حسین ملک اور سعد بن خالد، ڈسٹرکٹ اٹارنی، ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 64 کیسز کی سماعت اور ویری فیکیشن کی گئی، جن میں تحصیل وہاڑی کے 34، بوریوالا کے 14 اور میلسی کے 16 کیسز شامل تھے ۔ زرعی اراضی، رہائشی مکانات اور دکانوں کی ملکیت و قبضے سے متعلق کیسز سکروٹنی کی گئی۔ متعلقہ تحقیقات، ریونیو ریکارڈ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں سفارشات مرتب کرکے ٹربیونل کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق زمینوں کے تنازعات کے حل کے لیے حقائق پر مبنی سفارشات تیار کی جارہی ہیں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...