امام ابوحنیفہؒ کا علم و تقویٰ مثالی حیثیت رکھتاہے:خادم حسین
ملتان (کرائم رپورٹر)جامعہ اسلامیہ عربیہ انوارالعلوم میں بزم سعید کے زیراہتمام سالانہ ‘‘فقہ ابی حنیفہ و فکر رضا کانفرنس’’ منعقد ہوئی۔۔۔
، جس کی صدارت علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کی۔ کانفرنس میں علما و مشائخ اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔علامہ ڈاکٹر خادم حسین خورشید اور علامہ ڈاکٹر نجم الحسن الحسنی نے خطاب کرتے ہوئے امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابتؒ کی سیرت، علم، تقویٰ، پرہیزگاری اور فقاہت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام اعظمؒ کا شمار خیرالتابعین میں ہوتا ہے اور ان کا علم و تقویٰ امت کیلئے مثالی حیثیت رکھتا ہے ۔علامہ ڈاکٹر ارشد شاہ نقیبی، علامہ مفتی محمد حسن سعیدی اور علامہ فاروق خان سعیدی نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلویؒ کی سیرت و کردار، عشق مصطفی ﷺ اور علمی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ اعلیٰ حضرتؒ کی ذات میں علم و عشق کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔ انہوں نے اپنی زندگی دینی تعلیمات کی ترویج کیلئے وقف کردی اور متعدد علوم میں مہارت حاصل کی۔ فتاویٰ رضویہ ان کی علمی خدمات کا نمایاں ثبوت ہے ۔کانفرنس میں علامہ سید ارشد سعید کاظمی، ڈاکٹر سید راشد سعید کاظمی، سید طاہر سعید کاظمی، قاری ناصر میاں خاں، علامہ احمد شاہ نقیبی بخاری، علامہ مفتی محمد حسن خان سعیدی، علامہ قاری غلام شبیر سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments