چیف انجینئر میپکو کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

چیف انجینئر میپکو کا سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) چیف انجینئر (او اینڈ ایم) میپکو محمد شہزاد راعی نے دریائے چناب میں سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔۔۔

 اور بجلی کی تنصیبات کاجائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو سٹی ڈویژن غلام محی الدین اور ایس ڈی او محمد اختر سیال کے ہمراہ دریائے چناب کے سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی کی تنصیبات کے حوالے سے انتہائی محتاط رویہ اختیار کیا جائے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...