بجلی چوری کیخلاف مہم موثر بنائی جائے ، گل محمد زاہد
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید مؤثر اور تیز کیا جائے ۔ لائن لاسز میں کمی، ریکوری میں بہتری، میٹرنگ نظام کی درستگی اور نئے کنکشنز کے اجراء میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔۔۔
فیلڈ افسر بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری سمیت تمام امور کی ذاتی طور پر نگرانی کریں اور مقررہ اہداف ہر صورت حاصل کریں۔وہ میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہدایت کی کہ اگست2026ء کے منظور شدہ پروگریسو اہداف کے مطابق بجٹڈ لائن لاسز کا حصول یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments