سیرت امام حسنؓ میں امت کیلئے صبر، اتحاد کا درس ،مقررین

سیرت امام حسنؓ میں امت کیلئے صبر، اتحاد کا درس ،مقررین

باہمی اختلافات ختم، اخوت اور اتحاد امت کو فروغ دینا چاہئے ، مرزا ارشد ،عبدالرشید

ملتان (کرائم رپورٹر)پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سردارِ جنت سیدنا امام حسن مجتبیٰ ؓ کانفرنس جامعہ صدیقیہ مہریہ، ولایت آباد نمبر 2 میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں علما، مشائخ، مذہبی و سماجی شخصیات اور عاشقانِ اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین نے شرکت کی۔مقررین مرزا محمد ارشد قادری، علامہ عبدالرشید سعیدی، رکن الدین حامدی، علامہ سعید اختر قادری اور مرزا دانش ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امام حسن مجتبیٰؓ کی مبارک زندگی امت مسلمہ کیلئے صبر، حلم، بردباری، سخاوت، اخوت اور اتحاد کا عظیم درس ہے ۔انہوں نے کہا کہ امام حسنؓ رسول اکرم ﷺ کے پیارے نواسے اور اہل بیت اطہار کے جلیل القدر فرد ہیں۔ آج کے دور میں سیرت امام حسنؓ سے رہنمائی لیتے ہوئے باہمی اختلافات ختم، محبت و اخوت کو فروغ اور اتحاد امت کو مضبوط کرنا چاہئے ۔ اہل بیت اطہارؓ اور صحابہ کرامؓ کی محبت اہل سنت کا عظیم سرمایہ ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ روحانی و اصلاحی محافل کا مقصد نئی نسل کو اہل بیتؓ کی سیرت و کردار سے روشناس کرانا اور محبت رسول ﷺ و اہل بیت کو عام کرنا ہے ۔ اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، امن و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...