ملتان ،سرگودھا ساندل ایکسپریس چھ سال بعد بحال کرنیکا عندیہ

 ملتان ،سرگودھا ساندل ایکسپریس چھ سال بعد بحال کرنیکا عندیہ

کورونا کے دوران ٹرین بند کی گئی، عوام کی پرزور اپیل پر ٹرین بحالی کا فیصلہ

 ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان تاسرگودھا ٹرین سفر کے لئے ساندل ایکسپریس چھ سال بعد 21 اگست سے بحال کرنے کا فیصلہ، ٹرین کورونا وبا کے دوران بند ہوئی تھی تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت اور مسافروں کے پرزور مطالبے پر سرگودھا، سلانوالی، جھنگ، شورکوٹ، خانیوال اور ملتان کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس (139 اپ/140 ڈاؤن) کو 21 اگست 2026 سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق ساندل ایکسپریس ملتان سے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور خانیوال، شورکوٹ، جھنگ اور سلانوالی سے ہوتی ہوئی دوپہر 1بجکر 20منٹ پر سرگودھا پہنچے گی اسی طرح 140 ڈاؤن ساندل ایکسپریس سہ پہر 3بجکر 35منٹ پر سرگودھا سے روانہ ہو کر سلانوالی، جھنگ، شورکوٹ اور خانیوال کے راستے رات 10 بج کر 25 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی ساندل ایکسپریس میں 6 اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین شامل ہوگی، جس سے سرگودھا، سلانوالی، جھنگ، شورکوٹ، خانیوال اور ملتان کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کو کم خرچ اور براہِ راست سفری سہولت دوبارہ دستیاب ہو جائیگی۔ریلوے حکام کے مطابق ساندل ایکسپریس سمیت متعدد مسافر ٹرینیں کورونا وائرس کی وبا کے دوران معطل کی گئی تھیں اور یہ سروس اس کے بعد دوبارہ بحال نہیں ہو سکی تھی ساندل ایکسپریس 2020 سے معطل ٹرینوں میں شامل رہی۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے رواں ماہ اعلان کیا تھا کہ ساندل ایکسپریس کو 21 اگست سے بحال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق فیصلہ مسافروں کے پرزور مطالبے اور پاکستان ریلوے کے مفاد میں کیا گیا ہے ، جبکہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی بحال کرنے کا منصوبہ ہے ساندل ایکسپریس کی بحالی سے سرگودھا ڈویژن، جھنگ اور جنوبی پنجاب کے شہریوں کو بالخصوص ملتان تک براہِ راست اور نسبتاً کم کرایہ سفری سہولت میسر آنے کی توقع ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...