ڈبل پھاٹک تاجر الیکشن، 14گروپوں کے امیدوار میدان میں

ڈبل پھاٹک تاجر الیکشن، 14گروپوں کے امیدوار میدان میں

انتخابی عمل جمہوریت کا حسن ،تاجر سرگرمی کا حصہ بنیں، الیکشن کمشنر شیخ عاصم

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ڈبل پھاٹک تا فاروق پورہ چوک، پرانا شجاع آباد روڈ کے انتخابات 2026تا 2028کے انعقاد کیلئے 14تاجر گروپوں نے امیدواروں کی درخواستیں جمع کرا دیں۔ مسلم اتحاد گروپ کے امیدوار عمیر حسین چوہان، ملتان تاجر گروپ کے ملک مشتاق حمید، اتحاد گروپ کے شیخ محمد امیر عمر، تاجر من پسند گروپ کی آواز کے مہر اعجاز سیال، تاجر کی آواز گروپ کے شیخ اکمل، شاہین تاجر گروپ کے عاقب حمید، تاجر دوست گروپ کے سید ساجد حسین، شیر تاجر گروپ کے آصف محمود، کھوکھر برادر تاجر گروپ کے شعیب لطیف، اتفاق گروپ کے ملک تنویر اکرم، دوست گروپ کے رانا ذوالفقار، انصاف گروپ کے امجد علی، تاجر اتحاد گروپ کے چودھری وسیم اکرم میو اور تاجر خدمت گروپ کے محمد یوسف نے کاغذات جمع کرائے ۔امیدواروں نے الیکشن کمشنر شیخ عاصم اعجاز اور الیکشن کمیٹی کے معاونین ملک اللہ بخش بھٹہ اور منور علی قریشی کو درخواستیں جمع کروائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...