کالج کھلنے سے پہلے ایف اے کی کتب نایاب، طلبہ پریشان

 کالج کھلنے سے پہلے ایف اے کی کتب نایاب، طلبہ پریشان

کتب کی قلت نے تعلیمی سرگرمیوں کے بروقت آغاز پر سوالات اٹھا دیئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں ہائر سیکنڈری کلاسز کے آغاز سے قبل 11ویں اور 12ویں جماعت کی درسی کتب کی مارکیٹ میں شدید قلت پیدا ہوگئی، جس کے باعث طلبہ اور والدین پریشانی کا شکار ہیں۔ ہائر سیکنڈری سکولز 24 اگست سے کھلنے جا رہے ہیں، تاہم کتب کی قلت نے تعلیمی سرگرمیوں کے بروقت آغاز پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے ابتدائی مرحلے میں مارکیٹ کی مجموعی طلب کے مقابلے میں صرف 30فیصد کتب کی ایلوکیشن کی گئی، جبکہ دستیاب ذخیرے میں سے بھی تقریباً 30فیصد کتب فروخت ہوچکی ہیں۔ اس صورتحال کے باعث متعدد اہم مضامین کی درسی کتب مارکیٹ سے نایاب ہوگئی ہیں۔ دکانداروں اور کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ فرسٹ ایئر کی چند کتب تو دستیاب ہیں، تاہم سیکنڈ ایئر کی کتب فی الحال مارکیٹ میں موجود نہیں۔ پبلشرز کے مطابق صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ کی حقیقی طلب کے مطابق مزید درسی کتب کی ایلوکیشن جاری کردی گئی ہے ۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ نئی کتب کی پرنٹنگ تیزی سے جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...