ایم ایس نشتر ہسپتال کا مختلف وارڈز کا دورہ، حاضری چیک کی
ملتان(لیڈی رپورٹر)میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نشتر ہسپتال ڈاکٹر عبدالقادر خان نے آج ہسپتال کے مختلف وارڈز اور۔۔۔
شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران صبح آٹھ بجے کی حاضری کے تناظر میں وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کی موجودگی کو چیک کیا گیا۔ ایم ایس نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور بروقت ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وارڈز اور ہسپتال کے مختلف مقامات پر صفائی میں بہتری دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر اولڈ فارمیسی اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments