موٹر سائیکل رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) چوک سرور شہید میں پٹرول ڈلواتے ہوئے موٹر سائیکل رکشہ میں۔۔۔
اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسے شہریوں نے بروقت اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق رانا سرفراز والی پٹرول ایجنسی پر موٹر سائیکل رکشہ میں پٹرول ڈلوایا جا رہا تھا کہ اس کی میٹر وائرنگ میں مبینہ سپارکنگ کے باعث اچانک آگ لگ گئی۔ مقامی افراد نے آگ پر قابو پالیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments