ڈی ای او لٹریسی طاہرہ رفیق کا اعزاز،گولڈ میڈل سے نوازا گیا
خواندگی کے فروغ، غیر رسمی تعلیم اور پسماندہ طبقات تک تعلیمی رسائی پر اعزاز
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) شعبہ تعلیم و خواندگی کے فروغ اور بہترین پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (لٹریسی) مظفرگڑھ ڈاکٹر طاہرہ رفیق کو گورنر پنجاب کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر طاہرہ رفیق نے ضلع مظفرگڑھ میں خواندگی کے فروغ، غیر رسمی بنیادی تعلیم کے دائرہ کار میں توسیع اور پسماندہ طبقات تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ان کی زیر نگرانی تعلیمی معیار بہتر بنانے ، سکولوں کی مؤثر نگرانی اور بچوں و بالغ افراد کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ۔ تعلیمی حلقوں کے مطابق ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور تعلیمی سرگرمیوں میں فعال کردار قابل تحسین ہے ۔گورنر پنجاب کی جانب سے گولڈ میڈل ملنے کو محکمہ لٹریسی کے لیے بھی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments