پل مجاہد کالونی میں مبینہ غیر قانونی پائپ لائن بچھانے کا انکشاف

پل مجاہد کالونی میں مبینہ غیر قانونی پائپ لائن بچھانے کا انکشاف

کیمیکل زدہ پانی نہر میں ڈالنے سے آبی آلودگی اور صحت کے خطرات کا خدشہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پل مجاہد کالونی کینال روڈ پر مبینہ طور پر غیر قانونی کھدائی کرکے سڑک کے نیچے سے گندے اور کیمیکل زدہ پانی کی پائپ لائن گزار کر اسے قریبی نہر میں ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پائپ لائن بچھانے کا کام رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر متعلقہ عملے کی ملی بھگت سے کیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا کو موصول ہوئی ہے ، جس میں سڑک کے دونوں اطراف کھدائی کرکے پائپ لائن گزارنے کا عمل دیکھا جاسکتا ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق گندے اور کیمیکل زدہ پانی کے نہر میں اخراج سے آبی آلودگی کا خدشہ ہے ، جبکہ انسانی صحت اور ماحول کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...