خاتون ٹیچر سے چھیڑ چھاڑکرنے پر ملزم گرفتار
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) تھانہ سٹی پولیس نے گلی سے گزرنے والی خاتون ٹیچر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزم حسن مغل سکنہ صادق ٹاؤن نے رہائشی علاقے میں سڑک سے گزرنے والی خاتون ٹیچر کو مبینہ طور پر ہراساں کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کی ہدایت پر ایس ایچ او مظہر فرید گوندل نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ مبینہ طور پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر دیوار سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اس کا ہاتھ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments