12ربیع الاول پر بین المذاہب ہم آہنگی یقینی بنانے کا عزم
لودھراں (سٹی رپورٹر) ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیر صدارت ہوا۔۔۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز لیاقت علی گیلانی، احمد فراز اعوان، اسسٹنٹ کمشنرز فرخ اللہ خان، اصغر اقبال لغاری، فیصل ولید، ڈی ایس پی عابد حسین اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور امن، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments