سیوریج کا کام سست روی کا شکار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) اکبر بازار میں جاری سیوریج کے ترقیاتی کام میں سست روی کے باعث تاجروں اور ۔۔۔
شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ کئی روز سے جاری کام تاحال مکمل نہ ہونے کے باعث بازار میں آمدورفت متاثر ہے اور دکانداروں کو کاروباری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔تاجروں کے مطابق سیوریج لائن بچھانے کے لیے بازار کی سڑکیں اور راستے کھود دیے گئے ہیں، جس سے گاہکوں کا دکانوں تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments