شادی کی رنجش، مسلح افراد کی موٹر سائیکل سواروں کو روک کر فائرنگ

شادی کی رنجش، مسلح افراد کی موٹر  سائیکل سواروں کو روک کر فائرنگ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) شادی کی رنجش پر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ہوائی فائرنگ کی اور ۔۔۔

لوگوں کے جمع ہونے پر موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ نواحی علاقے احسان پور کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ وہ بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بہنوئی کے گھر سے واپس جا رہا تھا۔ محمد لطیف بھی اس کے ہمراہ تھا۔ شہزاد اور غلام یاسین نے انہیں روک لیا اور کہا کہ منیر کے بھائی کی جانب سے ان کی بہن سے شادی کرنے کا مزہ چکھائیں گے ۔ منیر احمد نے بتایا کہ اس کی بہن نے اپنی مرضی سے نکاح کیا ہے ، جس پر ملزمان طیش میں آگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...