چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

 چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری قیمتی سامان سے محروم

بکرے ، نقدی، موبائل فون، ایل ای ڈی، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو کے مختلف تھانوں کی حدود میں چوری اور ڈکیتی کی تین وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ چوک سرور شہید کے علاقے چک نمبر 590 ٹی ڈی اے کے رہائشی ارسلان اشتیاق نے پولیس کو بتایا کہ وہ دو بکرے ، جن کی مالیت 2 لاکھ 40 ہزار روپے تھی، فروخت کرنے کے لیے مویشی منڈی سرور شہید جا رہا تھا۔ ٹول پلازہ کے قریب کار سوار نامعلوم ملزمان نے اسے روک کر دھمکایا اور دونوں بکرے چھین لیے جبکہ جیب سے 83 ہزار روپے نقدی بھی نکال کر فرار ہوگئے ۔دوسری واردات قصبہ گجرات کے موضع چن والا میں ہوئی، جہاں محمد ساجد کے گھر سے نامعلوم ملزمان 30 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، 32 انچ ایل ای ڈی، استری، ایم پی تھری اور ان سلے سوٹ چوری کرکے لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...