ٹریفک حادثے میں شہری کی موت، ٹرک ڈرائیور پر مقدمہ
ملتان (کرائم رپورٹر ) پولیس نے ٹریفک حادثہ میں شہری کو ہلاک کرنے کے الزام میں ٹرک ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
مظفر آباد پولیس کو سب انسپکٹر صابر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچا تو معلوم ہوا کہ موٹرسائیکل سوار اجمل اورمظہر کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مارکر زخمی کردیا اجمل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا مظہر کو ریسکیو 1122نے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جبکہ ٹرک ڈرائیور جس کی شناخت فدا محمد سے ہوئی ہجوم جمع ہونے پر فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments