سی پی او ملتان کا اجلاس، زیر التوا چالان اور پولیس کارکردگی کا جائزہ
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے سی پی او کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی، جس میں کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ، زیر التوا چالان، اشتہاری مجرموں کی گرفتاری اور۔۔۔
پولیس ریکارڈ کی تکمیل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پولیس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر اور ملتان پولیس کے مختلف شعبہ جات کے انچارجز سمیت دیگر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی پی او نے جرائم کی روک تھام، عوامی شکایات کے ازالے اور امن و امان کی صورتحال پر افسروں سے تفصیلی گفتگو کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments