ڈپٹی کمشنر کادورہ تلیری ، صفائی وسیوریج مسائل کے حل کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنر کادورہ تلیری ، صفائی وسیوریج مسائل کے حل کرنیکا حکم

گلیوں، شاہراہوں ، عوامی مقامات پر صفائی، شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنانیکی ہدایت

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی یوسف چھینہ کے ہمراہ تلیری کا دورہ کیا۔ انہوں نے گارڈن روڈ، عمر فاروق کالونی اور محلہ غازی آباد میں صفائی اور سیوریج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محلہ غازی آباد اور سبزی منڈی کے عقب میں جاری خصوصی صفائی آپریشن کا بھی معائنہ کیا۔ایم ڈی ستھرا پنجاب یوسف چھینہ نے صفائی آپریشن، فیلڈ سٹاف اور مشینری کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سیوریج کے مسائل کے فوری اور مستقل حل، نالیوں کی باقاعدہ صفائی و بحالی اور کوڑے کی بروقت تلفی کے لیے فیلڈ سٹاف کی مکمل حاضری اور مؤثر نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ صفائی کے کاموں میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام گلیوں، اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر روزانہ صفائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...