کمشنر کاوہاڑی میں شجرکاری، مثالی گاؤں منصوبے کا معائنہ
ڈویژن میں 14مثالی گاؤں ایک ارب 89کروڑ روپے سے تعمیر ہورہے ہیں
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کے ہمراہ وہاڑی ملتان روڈ پر جاری شجرکاری کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈیوائیڈرز پر پودوں کی مناسب ترتیب اور یکساں شجرکاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق روڈ کو خوبصورت، سرسبز اور ڈسٹ فری بنانے کیلئے شجرکاری کی جارہی ہے ۔ پودوں کو بروقت پانی دینے اور ان کی حفاظت و نگہداشت کا مؤثر نظام بنایا جائے ۔ شجرکاری کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔بعدازاں کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ مثالی گاؤں چک نمبر 81 ڈبلیو بی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہیں منصوبے کے تحت جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ کمشنر نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں ایک ارب 89 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے 14مثالی گاؤں بنائے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments