4 افراد کی نو سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

4 افراد کی نو سالہ بچے سے مبینہ  زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) نواحی علاقہ کھائی چک سوئم، تونسہ موڑ میں چار افراد کی مبینہ طور پر 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کو دی گئی درخواست میں محمد اصغر نے بتایا کہ اس کا 9 سالہ بیٹا ساغر عباس بستی پتل میں فرنیچر کی دکان پر کام کرتا ہے اور گھر واپس آرہا تھا کہ اسد، دلاور، باسط اور ثاقب نے مبینہ طور پر اسے زبردستی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک خالی مکان میں لے گئے ، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔ بچے کے شور مچانے پر اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے ، جس پر ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...