گھر میں گھس کر معذور نوجوان پر تشدد، والدہ بھی زخمی

گھر میں گھس کر معذور  نوجوان پر تشدد، والدہ بھی زخمی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )نواحی موضع منہاں کی رہائشی مقصود مائی زوجہ عابد حسین نے پولیس کو درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ اس کا معذور بیٹا خضر عباس گھر میں موجود تھا کہ سجاد حسین اور جعفر حسین مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوگئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

 مقصود مائی کے مطابق دونوں افراد اس کے بیٹے کو آئے روز تنگ کرتے ہیں اور واقعے کے روز بھی دھمکیاں دیتے ہوئے تشدد کیا۔ بیٹے کو چھڑانے کی کوشش پر سجاد حسین نے مبینہ طور پر مقصود مائی پر سوٹے کے وار کیے ، جس سے وہ گر کر زخمی ہوگئی۔ شور سن کر عابد حسین اور ناصر حسین موقع پر پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقصود مائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...