منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

 منشیات فروشوں اور اشتہاریوں  کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

وہاڑی (خبرنگار) صدر سرکل وہاڑی کا چارج سنبھالنے کے بعد ڈی ایس پی عمران خورشید نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ان کی تعیناتی پر شہریوں، تاجروں اور سول سوسائٹی نمائندوں نے خیرمقدم کرتے ہوئے پولیسنگ کے نظام میں مزید بہتری کی امید ظاہر کی۔ صحافیوں اور تاجروں سے ملاقات کے دوران ڈی ایس پی عمران خورشید نے بتایا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو جرائم کی روک تھام، منشیات فروشوں اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پولیس ٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مشتبہ اور مطلوب افراد کو قانون کی گرفت میں لیا۔ ڈی ایس پی کی فیلڈ میں موجودگی اور متحرک حکمت عملی سے پولیس اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...