عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہو گی:ڈپٹی کمشنر

عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری  تاخیر برداشت نہیں ہو گی:ڈپٹی کمشنر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کی پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

انہوں نے شہریوں کی مختلف نوعیت کی شکایات سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی شکایات کے حل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جارہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...