خاتون سے زیادتی، مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج
جلال پورپیروالا(نامہ نگار)خاتون سے زیادتی، مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ ملتان کی رہائشی متاثرہ خاتون انیلہ کوثر نے پولیس تھانہ صدر میں دی گئی
درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی سہیلی سے ملنے شجاع آباد آئی ہوئی تھی، وہ کار میں واپس جارہی تھی کہ مظہر بھٹی اسے ورغلا کر ٹبی سیداں لے آیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مدعیہ کی درخواست پر صدرپولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments