ملتان آرٹس کونسل میں قرآنی خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

ملتان آرٹس کونسل میں قرآنی  خطاطی کے فن پاروں کی نمائش

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان آرٹس کونسل میں 24 اگست کو 10 ربیع الاول کے موقع پر قرآنی خطاطی کے فن پاروں پر مشتمل نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

 نمائش کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) ملتان شاہد عباس جوئیہ نے کیا۔ انہوں نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف فن پاروں کا جائزہ لیتے ہوئے خطاط فنکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔نمائش میں معروف خطاطین ابن کلیم احسن نظامی اور فاطمہ کے قرآنی خطاطی پر مبنی فن پارے رکھے گئے ۔ فن پاروں میں قرآن کریم کی آیات کو مختلف خوبصورت انداز میں خطاطی کے قالب میں پیش کیا گیا تھا۔فنکاروں نے کہا کہ وہ اپنے فن کے ذریعے رسول کریم ؐ سے محبت، عقیدت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ خطے کے خطاطین کی فنی مہارت قابل تحسین ہے ۔مہمان خصوصی شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ خطاطی اسلامی ثقافت کی عکاسی کرتی ہے ۔ نمائش کا مقصد حضور اکرمؐ سے محبت و عقیدت کا اظہار، اسلامی ثقافت اور قرآنی پیغام کو اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل آئندہ بھی بامقصد ثقافتی و مذہبی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔نمائش میں سول سوسائٹی، طلبہ و طالبات، فنون لطیفہ سے وابستہ افراد اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...