بااثر زمیندار کا بچوں کے سامنے خاتون پر مبینہ تشدد
گگومنڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں 201۔ای بی میں بااثر زمیندار نے مبینہ طور پر خاتون کو بچوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وقاص علی روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے جبکہ اس کی بیوی نائیلہ بی بی اپنے تین کمسن بچوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔ رات تقریباً 12 بجے گاؤں کے رہائشی احمد علی آرائیں نے مبینہ طور پر بری نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ نائیلہ بی بی کی جانب سے مزاحمت پر ملزم نے مبینہ طور پر بچوں کے سامنے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے وہ زخمی ہوگئی۔ 15 پر اطلاع ملنے کے بعد تھانہ گگومنڈی پولیس نے احمد علی آرائیں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments