پولیس چھاپہ، مبینہ جسم فروشی کے الزام میں 3 گرفتار

 پولیس چھاپہ، مبینہ جسم فروشی  کے الزام میں 3 گرفتار

بورے والا(نمائندہ دنیا ) تھانہ سٹی پولیس نے مجاہد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جسم فروشی کے الزام میں ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او راؤ یاسر نواز کی نگرانی میں اے ایس آئی شہادت بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مجاہد کالونی میں مبینہ قحبہ خانے پر چھاپہ مارا، جہاں سے نذیر احمد گجر اور لیہ کی رہائشی نسرین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ مبینہ طور پر اڈے کے سرپرست آصف جہانگیر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...